0
Saturday 21 May 2022 22:58

پشاور میں چکن شاپ پر چھاپہ، 3 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

پشاور میں چکن شاپ پر چھاپہ، 3 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے چکن شاپ پر چھاپے کے دوران 3 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئیں۔ خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے باچا خان چوک میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چکن شاپ میں مردہ مرغیوں کو صاف کرکے گوشت تیار کیا جارہا تھا، مردہ مرغیوں کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ کارروائی میں چکن شاپ سیل کرکے سپلائی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیوں کا کاروبار کرنے والے دکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 995432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش