QR CodeQR Code

اینٹونی بلینکن کی ایران کے بارے خالد بن سلیمان کیساتھ گفتگو

21 May 2022 23:13

امریکی وزارت خارجہ کیمطابق آج امریکی وزیر خارجہ نے بھی سعودی ولیعہد کے بھائی و سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر دفاع کیساتھ ایران کے بارے گفتگو کی ہے


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ آج امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے بھی ایران کے بارے سعودی ولیعہد کے چھوٹے بھائی اور سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے مبینہ طور پر ایران کی جانب سے کھڑے کئے گئے مسائل اور اس کے مشترکہ مقابلے پر بات چیت کی۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اس گفتگو میں اینٹونی بلینکن نے سعودی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے خالد بن سلمان کو اپنے "عہدوپیمان" پر امریکہ کے "مکمل عملدرآمد" کی بھی یقین دہانی کروائی!


خبر کا کوڈ: 995436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995436/اینٹونی-بلینکن-کی-ایران-کے-بارے-خالد-بن-سلیمان-کیساتھ-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org