QR CodeQR Code

پہلے معدنیات کو تباہ کیا گیا، اب جنگلات کو بھی جلایا جارہا ہے، میاں افتخار حسین

21 May 2022 23:53

اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کا رونا رونے والے جان لیں کہ جنگلات ہمارا اثاثہ ہیں، بلین ٹری سونامی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا لیکن جنگلات کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہماری معدنیات کو تو تباہ کردیا گیا ہے اور اب جنگلات کو بھی جلایا جارہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا تعلق جنگلات کے علاقے سے ہے، وہاں پر بھی جنگلات جلائے گئے جس کا پوچھنے والا کوئی نہیں۔ مرکزی حکومت نے نوٹس لیا لیکن خیبر پختونخوا کے حکمران ابھی تک سوئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کا رونا رونے والے جان لیں کہ جنگلات ہمارا اثاثہ ہیں، بلین ٹری سونامی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا لیکن جنگلات کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا۔ خیبر پختونخوا کے جنگلات میں بھی آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے لیکن کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 995437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995437/پہلے-معدنیات-کو-تباہ-کیا-گیا-اب-جنگلات-بھی-جلایا-جارہا-ہے-میاں-افتخار-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org