QR CodeQR Code

سلواکیہ کے ڈپٹی وزیر اقتصادیات کا دورۂ ایران، دونوں ممالک کیدرمیان اقتصادی تعاون میں توسیع پر اتفاق

21 May 2022 23:18

تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے سیکرٹری اقتصادیات کیساتھ ملاقات میں یان اورلوچ نے چھوٹے و درمیانے درجے کے تجارتی اداروں کو دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون میں پہلے سے کہیں زیادہ توسیع ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ تہران میں موجود سلواکیہ کے نائب وزیر اقتصادیات یان اورلوچ نے آج ایرانی وزارت خارجہ کے سیکرٹری اقتصادیات مہدی صفری کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں سلواکیہ کے نائب وزیر اقتصادیات نے اپنے دورۂ ایران پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون کی صلاحیت کو انتہائی زیادہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعت، زراعت، مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کے میدانوں میں اعلی درجے کے باہمی تعاون کا بہترین موقع فراہم ہے جس پر مشترکہ اقتصادی کمیشن کے حتمی مسودے کی تیاری میں خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر یان اورلوچ نے چھوٹے و درمیانے درجے کے تجارتی اداروں کو دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون میں پہلے سے کہیں زیادہ توسیع ہو گی۔

اس دوران ایرانی وزارت خارجہ کے سیکرٹری اقتصادیات مہدی صفری نے بھی صنعت کے میدان میں ایران و سلواکیہ کے دیرینہ باہمی تعاون کی جانب اشارہ کیا اور دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی نشست کے انعقاد کو باہمی تعاون کی مضبوطی میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے ایرانی بازار کی اعلی اقتصادی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی میں ایرانی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دوطرفہ باہمی تعاون میں اس جانب خصوصی توجہ مرکوز کئے جانے پر بھی تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 995438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995438/سلواکیہ-کے-ڈپٹی-وزیر-اقتصادیات-کا-دورہ-ایران-دونوں-ممالک-کیدرمیان-اقتصادی-تعاون-میں-توسیع-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org