0
Saturday 21 May 2022 23:30

شیریں مزاری کو امریکہ کی خوشنودی کیلئے گرفتار کیا گیا، علامہ ناصر عباس جعفری

شیریں مزاری کو امریکہ کی خوشنودی کیلئے گرفتار کیا گیا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی گرفتاری پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست نون لیگ کا وطیرہ ہے، ماڈل ٹاؤن جیسے بھیانک واقعات نون لیگ کی شناخت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی بدترین بحرانوں کا شکار ہے، سیاسی مخالفین کے ساتھ انتقامی کارروائیاں ریاست کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی، امریکہ کی خوشنودی کے لیے شیریں مزاری کو گرفتار کیا گیا ہے، امریکہ کے جو یار ہیں، وہ ملک کے غدار ہیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری پر بے بنیاد مقدمات کے اندراج پر اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 995440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش