0
Saturday 21 May 2022 23:54

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کیلئے نبیہ بری کا نام فائنل

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کیلئے نبیہ بری کا نام فائنل
اسلام ٹائمز۔ ''التنمیہ و التحریر'' سیاسی گروپ نے نبیہ بری کو لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، التنمیہ و التحریر (ترقی و آزادی) نامی سیاسی دھڑے نے لبنانی پارلیمنٹ کی صدارت کے لیے اپنے 84 سالہ لیڈر ''نبیہ بری'' کو نامزد کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دیگر پارلیمنٹیرین ان کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ 'النشرۃ'' کی رپورٹ کے مطابق، اس دھڑے نے ''عین التینہ'' (لبنانی پارلیمنٹ کے متوقع اسپیکر کی رہائش گاہ) میں لبنانی انتخابات کے بعد اپنے پہلے اجلاس میں حکومت کو اپنے عبوری دور میں اپنی ذمہ داریوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یاد رہے کہ ''نبیہ بری'' نے پہلی بار 1992ء میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا اور مسلسل چھ مرتبہ اس عہدے پر فائز رہے۔ لبنان کے پارلیمانی انتخابات اتوار (15 مئی) کو ہوئے، جس کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیراعظم اور ملک کے صدر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

''آناطولیہ'' نیوز سے بات کرتے ہوئے عرب تجزیہ کار ''فادی ابودیہ'' کا لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے لئے ''نبیہ بری'' کے انتخاب کے زیادہ امکان پر کہنا تھا کہ دو شیعہ جماعتوں ''حزب اللہ'' اور ''امل'' کے اتحاد نے پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کر لی ہے، جس کے بعد یہ امکان بہت کم ہے کہ کوئی اور اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ لبنانی ایوان صدر نے بھی آج (ہفتہ) کو ایک جاری بیان میں کہا کہ لبنانی آئین کے آرٹیکل 69 کے پیراگراف 1 کی دفعہ جو ان حالات سے متعلق ہے، جس میں سابقہ حکومت مستعفی سمجھی جاتی ہے اور نئی پارلیمنٹ کے بعد کل بائیس مئی سے لبنانی حکومت مستعفی شمار ہوگی، اس موقع پر صدر نے وزیراعظم اور وزراء کا شکریہ ادا کیا اور ان سے جلد نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 995441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش