0
Sunday 22 May 2022 00:25

پاراچنار، پکڑی جانے والی 19 من سے زائد منشیات نذر آتش

پاراچنار، پکڑی جانے والی 19 من سے زائد منشیات نذر آتش
اسلام ٹائمز۔ کرم پولیس نے پکڑی جانے والی 19 من سے زائد منشیات نذر آتش کردی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، پولیس افسران اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔ نارکوٹکس سکواڈ کے انچارج زاہد حسین طوری نے میڈیا کو تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ 781 کلوگرام چرس، 179 گرام آئس، 128 گرام ہیروئن اور 33 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ شیراز خان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نور سلام وزیر، تنظیم تحفظ ملت کے صدر مسرت بنگش اور دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مسرت بنگش کا کہنا تھا کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور ہے اور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف اقدامات قابل ستائش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش