0
Sunday 18 Sep 2011 13:50

پاکستان میں عوامی تحریک جنم لے سکتی ہے، عوام انتہائی مشتعل ہے، چنگاری سے شعلہ بھڑک سکتا ہے، امریکی نشریاتی ادارہ

پاکستان میں عوامی تحریک جنم لے سکتی ہے، عوام انتہائی مشتعل ہے، چنگاری سے شعلہ بھڑک سکتا ہے، امریکی نشریاتی ادارہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی نشریاتی ادارے نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کو قائم ہوئے ساڑھے 3 سال گزر گئے لیکن مبصرین یہ تعین کرنے سے قاصر ہیں کہ جمہوری حکومت کی تائید کرنیوالی جماعتیں کونسی ہیں، سیاسی جماعتوں کے حکومت میں باربار آنے اور قطع تعلق کے باعث یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کب کونسی جماعت حکومت کی حلیف بن گئی اور کب حریف، ایم کیو ایم کے وزراء کے 2 ماہ 20 دن بعد بھی استعفے منظور نہ ہونے کی مثال کسی اور ملک میں نہیں ملے گی، کسی کو ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں ہے یا حکومت میں۔ ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ وہ اپوزیشن میں ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی حکومت کا حصہ ہے۔ نوازشریف نے کئی ماہ کی تنقید کے بعد صدر زرداری کیلئے گلدستہ بھجوا کر پھر سے نئے تعلقات کی بنیاد رکھ دی، ملکی سیاست کا مستقبل کیا ہے یہ خود سیاستدان بھی نہیں جانتے، سیاسی غیریقینی صورتحال پر عوام بے چین اور مشتعل ہیں، عوامی تحریک جنم لے سکتی ہے۔ 
خبررساں ادارے نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ 3 سالوں میں تائیدی جماعتوں اور رہنماوں نے اس تیزی سے اور بار بار حکومت کا ساتھ چھوڑا اور پکڑا ہے کہ اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کب وہ جماعت یا اس کا کوئی ایک رہنما اس کا حلیف بن گیا اور کب مخالف۔ اس پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے ماہرین سیاست اشارے دے رہے ہیں کہ ملک میں کوئی عوامی تحریک جنم لے سکتی ہے۔ ۔ دوسری جانب پاکستان کی دوسری سب سے بڑی اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نواز کا کسی بھی معاملے میں لائحہ عمل واضح نہیں، لندن میں نواز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے پھر سے نئے تعلقات کی بنیاد رکھ دی۔ مبصرین کی اکثریت اس بات پر متفق دکھائی دیتی ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور قدرتی آفات کا شکار عوام انتہائی مشتعل ہے اور کسی بھی وقت کوئی سی بھی چنگاری سے شعلہ بھڑک سکتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 99550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش