0
Sunday 22 May 2022 22:06

کشمیری پنڈتوں کا سرینگر میں احتجاجی مارچ

کشمیری پنڈتوں کا سرینگر میں احتجاجی مارچ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے تاریخی لالچوک کے گھنٹہ گھر پر ’اوم‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے، سینکڑوں کشمیری پنڈتوں نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’آخر کب تک‘ کے نعرے درج تھے۔ نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں پنڈت راہل بھٹ کی 10 دن قبل کی ہلاکت کے بعد ان کی منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ سول لائنز کے لال منڈی علاقے سے مارچ کرتے ہوئے پنڈت کمیونٹی کے 200 سے 300 مظاہرین نے دھرنا دیا اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف اپنے مطالبات پر نعرے لگائے۔ راہل بھٹ جنہیں 2012ء میں مہاجرین کے لئے خصوصی روزگار پیکج کے تحت کلرک کی نوکری ملی تھی، وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے ان کو دفتر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 995543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش