0
Sunday 22 May 2022 22:24

ہمارے لانگ مارچ کا ریکارڈ کسی کا باپ نہیں توڑ سکتا، فضل الرحمان

ہمارے لانگ مارچ کا ریکارڈ کسی کا باپ نہیں توڑ سکتا، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے، کروڑ لوگ بھی کھڑے ہوں تو یہ لاش زندہ نہیں ہوسکتی۔ قبائلی مشران اور تاجروں کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی اور قومی معاملات میں عوام کی شراکت کی بات ہوتی ہے، دنیا میں اگر کمزور ہے تو وہ جمہوریت ہے، پوری دنیا میں کمزور قوموں کے حقوق پامال ہوتے ہیں، جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے، عالمی قوتیں چاہتیں ہیں ہم تقسیم درتقسیم ہو جائیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا قبائل کے 19 نمائندے ہیں، 15 میرے ساتھ ہیں، مجھے کہا گیا آپ تو قبائل کے نمائندے نہیں آپ کیوں قبائل کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب نواز شریف کی حکومت تھی میں اس وقت بھی قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے لڑا، سابق فاٹا کی 125 سالہ حیثیت کو تبدیل کیا گیا، جن لوگوں نے قبائلی علاقوں کو ضم کیا وہ بھی آج پریشان ہیں، یہاں پر ظلم کیا گیا آج تمام قبائل پریشان ہیں جو بے گھر ہوئے ان کو گھر نہیں ملا، قبائلی بتا دیں فاٹا کے فنڈ کہاں خرچ ہوئے، 5 سال گزر گئے انضمام سے کیا ترقی ہوئی، ظلم اور زیادتی صرف ایک قوم کے ساتھ کیوں ہورہی ہے، قبائلی عوام کی ترقی کیلئے مزید اقدامات ضروری ہیں، بے گھر ہونے والے قبائلیوں کو چھت کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، قبائلی عوام کی آوار حکومت کو پہنچاؤں گا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے جلسوں میں کہا تھا کہ ہم حکومت کو سنبھال لیں گے اور سنبھال بھی لی، 4 سال کی خرابی چار دن میں نہیں سدھر سکتی ہے، پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا گیا ملک دیوالیہ ہوچکا ہے بڑا چیلنج ہے، یہ ملک ہم سب کا ہے، مشکل حالات میں سب کو ایک ہونا ہوگا، چین نے کہا ہے کہ دنیا آپ کا ساتھ دینا چاہتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ کا ریکارڈ کسی کا باپ نہیں توڑ سکتا، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، یہ لوگ اسلام آباد مکھیاں مارنے آئیں گے، سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے، کروڑ لوگ بھی کھڑے ہوں تو یہ لاش زندہ نہیں ہوسکتی۔
خبر کا کوڈ : 995546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش