0
Sunday 22 May 2022 23:21

ہر حال میں اورینج لائن مجھے 30 مئی تک مکمل چاہیئے، شرجیل میمن

ہر حال میں اورینج لائن مجھے 30 مئی تک مکمل چاہیئے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں عبدالستار ایدھی بی آر ٹی اورینج لائن کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے بس ڈیپو، اسٹیشنز سمیت بس کوریڈور پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ایم ڈی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو، ڈائریکٹر آپریشنز (ایس ایم ٹی اے) یوسف منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر کو کنسلٹنٹ نیسپاک ریحان ضامن اور پیکج ون، پیکج ٹو، پیکج تھری کے کنٹریکٹرز نے جاری کام پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ ہر حال میں مجھے 30 مئی تک کام مکمل چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈر گرانڈ فیول ٹینک، ویسٹ واٹر پلانٹ، ڈیپو پر شیڈ کی تعمیر، لفٹس اور ایکسلیریٹر کی انسٹالیشن سمیت تمام کام مکمل کئے جائیں، ایکسلیریٹر کے کمپوننٹ چین سے سمندری راستے کے بجائے با ایئر منگوائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران 24 گھنٹے کام کی نگرانی کریں اور مجھے ہر دو گھنٹے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے، مجھے کام ہر حال میں مکمل چاہیئے، کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ کانٹریکٹرز سائٹ پر مشینری اور لیبر میں اضافہ کریں اور چوبیس گھنٹے کام کریں ادائیگی کی ذمہ داری میری ہے، کانٹریکٹرز کو مکمل ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 995562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش