0
Sunday 22 May 2022 23:50

ہم نے شوق سے حکومت نہیں لی، لوگ کہتے تھے اپوزیشن کچھ نہیں کررہی، خورشید شاہ

ہم نے شوق سے حکومت نہیں لی، لوگ کہتے تھے اپوزیشن کچھ نہیں کررہی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے شوق سے حکومت نہیں لی لوگ کہتے تھے اپوزیشن کچھ نہیں کررہی، عمران کو ہٹاؤ کی صدائیں بلند ہورہی تھیں۔ جاری کردہ ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان شوق سے لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کریں، ہم نے بھی پر امن لانگ مارچ کیا تھا اور عمران خان نے اگر اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں ضرور آئے گا کیونکہ عمران نے پہلے بھی پی ٹی وی سمیت دیگر اداروں پر حملہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 995568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش