0
Sunday 22 May 2022 23:58

اگر سندھ میں بلدیاتی انتخابات شفاف نہ ہوئے تو بہت بڑی گڑبڑ ہوجائے گی، علی زیدی

اگر سندھ میں بلدیاتی انتخابات شفاف نہ ہوئے تو بہت بڑی گڑبڑ ہوجائے گی، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ اگر سندھ میں بلدیاتی انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو بہت بڑی گڑ بڑ ہوجائے گی، آر اوز سرکاری نوکر رہیں زرداری کے نوکر نہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین جتوئی کی رہائش گاہ ملٹری روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل گڑبڑ شروع ہوگئی ہے، بلدیاتی الیکشن کی تاریخ آنے کے ساتھ ہی آئی جی سندھ کو تبدیل کیا گیا ہے، پولنگ ہونے سے قبل ہی سندھ حکومت گھبرا چکی ہے اور اوچھے ہتھ کنڈوں پر اتر آئی ہے، ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جارہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں سب ٹھیک ہونے جارہا تھا، معاشی بہتری آرہی تھی اور ہم نے ساڑھے تین سالوں میں 56 لاکھ لوگوں کو نوکریاں دیں، اگر ہماری حکومت نہ جاتی تو ہم عوام سے کیا گیا ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا کرکے دکھاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف ہونے والے سارے گھن چکرکا ماسٹر مائینڈ آصف زرداری ہے، شہباز شریف میں اتنی عقل نہیں ہے۔ زرداری پیچھے سے گیم کررہا ہے، اس نے بیٹے کو وزیر خارجہ لگوا دیا ہے، جب بلاول نے امریکہ میں مانا ہے کہ عمران خان پالیسی کے تحت روس گئے تھے تو پھر غلط کیا تھا، غلط یہ تھا کہ ان سب کو کرپشن میں پکڑے جانا تھا جو یہ نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی حکومت صرف دو تین ووٹوں پر کھڑی ہے مگر ہم صرف ملک میں فوری انتخابات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے لانگ مارچ میں اسلام آباد نہیں جاسکیں گے وہ اپنے شہروں میں باہر نکلیں گے، یہ کتنے لوگوں کو گرفتار کریں گے، ان لوگوں نے 1971ء کے کیس میں شیریں مزاری کو گرفتار کرایا مگر ان کو زرداری کے کیسز نظر نہیں آرہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ احمقانہ باتیں کررہے ہیں ان پر خود 22 قتل کے کیسز درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش