QR CodeQR Code

پاراچنار میں او پی ایف سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

23 May 2022 00:24

تقریب میں وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی ساجد حسین طوری، مئیر اپر کرم مولانا مزمل حسین، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری عنایت حسین، تحریک حسینی کے رہنما مولانا سید تجمل حسین، حاجی عابد حسین سمیت بڑی تعداد میں عمائدین شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں او پی ایف سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی ساجد حسین طوری، مئیر اپر کرم مولانا مزمل حسین، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری عنایت حسین، تحریک حسینی کے رہنما مولانا سید تجمل حسین، حاجی عابد حسین سمیت بڑی تعداد میں عمائدین شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ موجودہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں اور اہل خانہ کو ہر شعبہ زندگی میں سہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کے ازالے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے پاراچنار میں او پی ایف سکول کا افتتاح کیا۔


خبر کا کوڈ: 995573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995573/پاراچنار-میں-او-پی-ایف-سکول-کی-افتتاحی-تقریب-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org