QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی میں نون لیگ کی اہم وکٹ گرگئی، فیصل نیازی مستعفی

23 May 2022 00:33

فیصل خان نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے بہت پہلے راستے جدا کرچکا ہوں، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا کہ پہلا استعفی آگیا ہے جلد مسلم لیگ نون کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 209 خانیوال سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ فیصل خان نیازی نے اپنا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کردیا۔ فیصل خان نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے بہت پہلے راستے جدا کرچکا ہوں، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا کہ پہلا استعفی آگیا ہے جلد مسلم لیگ نون کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 995574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995574/پنجاب-اسمبلی-میں-نون-لیگ-کی-اہم-وکٹ-گرگئی-فیصل-نیازی-مستعفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org