0
Monday 23 May 2022 00:45

فوج کیخلاف بیان بازی پر شیریں مزاری کی صاحبزادی کیخلاف مقدمے کی درخواست

فوج کیخلاف بیان بازی پر شیریں مزاری کی صاحبزادی کیخلاف مقدمے کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے شہری نے درخواست جمع کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تیموریہ تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے چند لمحوں بعد ہی ان کی صاحبزادی ایمان مزاری کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ پاکستانی فوج کے خلاف بغیر کسی ثبوت اور شواہد کے صرف اپنی ذاتی بغض کی بنا پر جھوٹے اور من گھڑت بیانات دے رہی تھیں۔ درخواست کے متن میں لکھا ہے کہ ایمان اپنی والدہ شیریں مزاری کی گرفتاری کا براہ راست الزام فوج پر لگا رہی تھیں، جو ملک میں فوج کے خلاف نفرت، ملکی عدم استحکام، انتشار، انارکی اور ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔ متن کے مطابق بحیثیت پاکستانی ایمان مزاری کے تمام بیانات سے بشمول بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بھی جذبات مجروح ہوئے ہیں، گزارش کی جاتی ہے کہ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 995575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش