QR CodeQR Code

ایران کیجانب سے بلغاریہ کیساتھ توانائی کے شعبے میں وسیع تعاون کا اعلان

23 May 2022 03:35

ایران و بلغاریہ کیدرمیان تیسرے مشاورتی دور میں شرکت کیلئے ایران کے دورے پر تہران آنیوالی بلغاریہ کی ڈپٹی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات میں ایرانی وزارت خارجہ کے سیکرٹری اقتصادیات نے اعلان کیا ہے کہ ایران، بلغاریہ کیساتھ توانائی کے شعبے میں خطیر تعاون پر تیار ہے


اسلام ٹائمز۔ ایران و بلغاریہ کیدرمیان تیسرے مشاورتی دور میں شرکت کیلئے ایران کے دورے پر تہران آنیوالی بلغاریہ کی ڈپٹی وزیر خارجہ محترمہ ویلیسلاوا پیٹرووا (Velislava Petrova) نے ایرانی وزارت خارجہ کے سیکرٹری اقتصادیات مہدی صفری کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں مہدی صفری نے جاری سال کے دوران بلغاریہ کے ساتھ ایران کے تجارتی لین میں اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا اور ٹرانزٹ و نقل و حمل کو دونوں ممالک کے درمیان استوار تجارتی تعلقات میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات دوطرفہ سمیت پورے خطے کے باہمی تعاون میں توسیع کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے توانائی کے شعبے کو دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی توسیع کا ایک اور سبب قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بلغاریہ کے ساتھ توانائی کے شعبے میں خطیر تعاون پر تیار ہے۔

دوسری جانب بلغاریہ کی ڈپٹی وزیر خارجہ نے بھی ایران و بلغاریہ کے تجارتی تعلقات کو روزافزوں قرار دیا اور توانائی و غذاء کی حفاظت کے حوالے سے یورپی خدشات پر روشنی ڈالتے ہوئے اعلان کیا کہ بلغاریہ، ان دونوں اہم میدانوں میں ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون میں توسیع پر تیار ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں ویلیسلاوا پیٹرووا نے دونوں ممالک کے تاجروں کی مشترکہ نشست اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نئے دور کے انعقاد کو بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کے خاطرخواہ اضافے میں اہم قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 995601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995601/ایران-کیجانب-سے-بلغاریہ-کیساتھ-توانائی-کے-شعبے-میں-وسیع-تعاون-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org