0
Monday 23 May 2022 09:07

اتحادی جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات آج ہو گی

اتحادی جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات آج ہو گی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اتحادی جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات آج ہو گی۔ اتحادی جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکمت عملی پر بات ہو گی۔ رپورٹس کے مطابق رات گئے سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران کہا گیا کہ اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔ دوسری جانب حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یا قبل از وقت انتخابات ہوں گے اور موجودہ حکومت کا مستقبل کیا ہو گا، اس حوالے سے وزیراعظم کی اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، فیصلے کا منگل تک امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 995615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش