QR CodeQR Code

اسلام آباد، سکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے اہم اجلاس

23 May 2022 09:35

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے آئی جی اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 مئی سے اگلے حکم تک ملازمین کی ماسوائے ایمرجنسی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 995622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995622/اسلام-ا-باد-سکیورٹی-صورتحال-پر-غور-کیلئے-اہم-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org