QR CodeQR Code

پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی فہرستیں تیار کرلیں، گرفتاریوں کا خدشہ

23 May 2022 10:05

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب پولیس اور سپیشل برانچ سے حکمت عملی طلب کرلی ہے کہ وہ کس طرح تحریک انصاف کے کارکنوں سے نمٹیں گے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب پولیس اور سپیشل برانچ سے حکمت عملی طلب کرلی ہے کہ وہ کس طرح تحریک انصاف کے کارکنوں سے نمٹیں گے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں فہرستوں پر بھی وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اجازت دی تو تحریک انصاف کے فعال کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 995632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995632/پنجاب-پولیس-نے-تحریک-انصاف-کے-کارکنوں-کی-فہرستیں-تیار-کرلیں-گرفتاریوں-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org