0
Monday 23 May 2022 10:13

دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں میں ہائی الرٹ

دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں میں ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے ایک نیوز چینل ''وان'' نے خبر دی ہے کہ دنیا بھر میں موجود اسرائیلی سفارت خانوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، عبرانی نیوز چینل ''وان'' نے خبر دی ہے کہ دنیا بھر میں موجود اسرائیلی سفارت خانوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز تہران میں دہشت گردوں کے توسط سے معمول کے خلاف ایران کے نیو کلیئر سائنسدانوں کی بجائے اس بار سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک ہائی رینک افسر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کی پریشانی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اس واقعے کے بعد ایران کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے نے ہماری ریڈ لائن کو عبور کیا ہے اور اس جرم کے مرتکب افراد کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 995634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش