QR CodeQR Code

پولیس کے کرائم سین افسروں کی ٹریننگ کا فیصلہ

23 May 2022 10:38

باقاعدہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 165 ٹیموں کو فرانزک ماہرین پانچ دن کی ٹریننگ دیں گے۔ کرائم سین سے شواہد بہتر طریقے سے اکٹھے نہ ہونے کے باعث ملزمان کو فائدہ پہنچتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے جائے وقوعہ محفوظ بنانے کیلئے کرائم سین افسروں کی ٹریننگ کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے باقاعدہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 165 ٹیموں کو فرانزک ماہرین پانچ دن کی ٹریننگ دیں گے۔ کرائم سین سے شواہد بہتر طریقے سے اکٹھے نہ ہونے کے باعث ملزمان کو فائدہ پہنچتا تھا۔ آئی جی پنجاب نے اس لئے کرائم سین یونٹ کے افسران کی ٹریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سنگین نوعیت کے کیسز میں کرائم سین سے شواہد ضائع ہو جاتے تھے، جس کا ملزمان کو فائدہ پہنچتا اور وہ سزائوں سے بچ نکلتے تھے، ان معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان کے حکم پر صوبہ بھر کی کرائم سین یونٹ کی تمام ٹیموں کو فرانزک لیب کے ماہرین سے ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح ہر ضلع میں فرانزک ماہرین پانچ دن کی ٹریننگ دیں گے، جس میں بتایا جائے گا کہ کس طرح جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا، فنگر پرنٹس لینا، ڈیجیٹل ثبوت حاصل کرنے کے بعد پارسل لیب بھجوانے اور رزلٹ حاصل کرنے کی آگاہی دی جائے گی۔ اس احسن اقدام سے کرائم سین کو اور شواہد کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی اور ملزمان کیفر کردار تک سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 995636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995636/پولیس-کے-کرائم-سین-افسروں-کی-ٹریننگ-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org