0
Monday 23 May 2022 11:23

ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے اور زرعی پیداوار بہتر کی، شوکت ترین

ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے اور زرعی پیداوار بہتر کی، شوکت ترین
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ معیشت کیسے چلائیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صحافیوں سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ قرضے اگر بڑھے تو جی ڈی پی بھی بڑھی ہے،ہم پیسے دے کر گئے تھے لیکن یہ قبول نہیں کریں گے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے کہ سبسڈی کم کر دیں گے، عالمی سطح پر پیٹرول بڑھ رہاتھا پھر بھی ہم نے کم قیمت بڑھائی، جب ہم پیٹرول کی قیمت بڑھاتے تھے تو یہ ہم پر تنقید کرتے تھے، یہ کہتے ہیں کہ ہم معیشت خراب چھوڑ کر گئے، لیکن اعداد و شمار تو کچھ اور بتا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے اور زرعی پیداوار بہتر کی، یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں، پیٹرول دیگر ممالک میں ہمارے یہاں سے زیادہ مہنگا تھا، سبسڈی دینے کے لیے ہم نے فنڈز مختص کیے تھے۔ سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے تو انہیں بارودی سرنگ نظر نہیں آتی تھی، اب کیوں آ رہی ہے؟ ان کی تو 13پارٹیز کی حکومت ہے اور 2 وزیر خزانہ ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبادی بڑھ رہی ہے، انہوں نے 10 سال میں کچھ نہ کیا،یہ تو بیڑا غرق کرکے گئے تھے، ہم ٹھیک کر رہے تھے، ان کی فیس سیونگ نہیں ہو رہی، اس لیے پریشان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش