QR CodeQR Code

وزیرخزانہ کا پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

23 May 2022 12:08

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کئے اس کے تحت پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے بڑھانے پڑیں گے۔ شوکت ترین بتائیں پیسے کہاں چھوڑ کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شوکت ترین کے معاہدوں کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے اس لئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کئے اس کے تحت پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے بڑھانے پڑیں گے۔ شوکت ترین بتائیں پیسے کہاں چھوڑ کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شوکت ترین کے معاہدوں کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں۔ یہ جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی پیسہ چھوڑ کرنہیں گئے۔ ہر جگہ بارودی سرنگیں بچھا کرگئے ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے 21 ارب ڈالر اگلے سال واپس کرنا ہیں۔ عمران خان ہر دور میں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے رہے۔ سیمنٹ کے 16 لائسنس بیچے گئے۔ شہبازشریف نے 10 سال میں ایک بھی سیمنٹ کا لائسنس نہیں دیا۔ لائسنس ان کو دیا گیا جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔


خبر کا کوڈ: 995649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995649/وزیرخزانہ-کا-پٹرول-کی-قیمت-میں-اضافہ-نہ-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org