QR CodeQR Code

راجہ ریاض کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

23 May 2022 12:58

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ججز کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ججز کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں، اس لیے عدالت راجہ ریاض کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 995656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995656/راجہ-ریاض-کیخلاف-لاہور-ہائیکورٹ-میں-توہین-عدالت-کی-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org