0
Monday 23 May 2022 12:58

راجہ ریاض کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

راجہ ریاض کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ججز کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں، اس لیے عدالت راجہ ریاض کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
خبر کا کوڈ : 995656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش