QR CodeQR Code

تربت، انسداد دہشتگردی کی عدالت سے نور جان بلوچ کی ضمانت منظور

23 May 2022 16:36

عدالت نے ہوشاب سے گرفتار ہونیوالی خاتون نور جان بلوچ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ سی ٹی ڈی کیجانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ خاتون کالعدم تنظیم کی رکن اور خودکش حملہ آور ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار ہونے والی خاتون نور جان بلوچ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوشاپ سے گرفتار نور جان بلوچ انسداد دہشتگردی کے عدالت میں پیش ہوئی۔ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔ یاد رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ خاتون کالعدم تنظیم کی رکن اور خودکش حملہ آور ہے۔ نور جان بنت واحد بخش کے خلاف دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ نور جان بلوچ کو آج انسداد دہشتگری کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے نور جان بلوچ کی 5 لاکھ کی ضمانت پر رہائی منظور کرلی۔


خبر کا کوڈ: 995685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995685/تربت-انسداد-دہشتگردی-کی-عدالت-سے-نور-جان-بلوچ-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org