QR CodeQR Code

ایران کیجانب سے جنگلات کی آگ پر قابو پانے کیلئے سب سے بڑا فائر فائٹر طیارہ فراہم

23 May 2022 16:53

ذرائع کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ پر اس طیارے کے اترنے کی گنجائش نہ ہونے کیوجہ سے اسے نور خان ائیر بیس راولپنڈی میں اتارا گیا ہے۔ ایلوشین 76 (Ilyushin-76) نامی یہ فائر فائٹر طیارہ نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑا فائر فائٹر طیارہ ہے۔ جو بیک وقت 40 ٹن پانی فضا سے اپنے ہدف پر چھوڑ سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے برادر اسلامی ملک کے ساتھ دوستی کو فروغ دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی درخواست پر بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے اپنا سب سے بڑا فائر فائٹر جیٹ فراہم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایلوشین 76 (Ilyushin-76) نامی یہ فائر فائٹر طیارہ نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑا فائر فائٹر طیارہ ہے، جو بیک وقت 40 ٹن پانی فضا سے اپنے ہدف پر چھوڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ پر اس طیارے کے اترنے کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے اسے نور خان ائیر بیس راولپنڈی میں اتارا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ طیارہ جارجیا، آرمینیا اور ترکی کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ ترکی کے جنگلوں کی آگ بجھانے کے عمل کے دوران بین الاقوامی اداروں نے اسے دنیا کا بہترین فائر فائٹر طیارہ قرار دیا تھا۔ ضلع شیرانی کے جنگلوں کی آگ بجھانے کے لئے یہ طیارہ نور خان ایئر بیس سے اڑان بھرے گا اور جنگلوں میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے تک پاکستان میں رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 995686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995686/ایران-کیجانب-سے-جنگلات-کی-آگ-پر-قابو-پانے-کیلئے-سب-بڑا-فائر-فائٹر-طیارہ-فراہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org