QR CodeQR Code

کوئٹہ، وزیراعلیٰ کیجانب سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنیوالے اراکین کو نوٹسز جاری

23 May 2022 17:09

عبدالقدوس بزنجو نے بی اے پی کے ان اراکین کو نوٹس بھیجا ہے جنہوں نے انکے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر اراکین سے وضاحت مانگی ہے کہ انکے خلاف آرٹیکل 63A کے تحت کارروائی کیوں نہ کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بطور پارلیمانی لیڈر تحریک عدم اعتماد کی درخواست پر دستخط کرنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے 7 اسمبلی اراکین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے فوری طور پر اراکین سے وضاحت مانگی ہے کہ انکے خلاف آرٹیکل 63A کے تحت کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بی اے پی کے 16 پارلیمانی ارکین نے گذشتہ روز وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کی اکثریت ہی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ آرٹیکل 63A کے تحت کارروائی کا اختیار پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر کے پاس ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 995691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995691/کوئٹہ-وزیراعلی-کیجانب-سے-تحریک-عدم-اعتماد-پر-دستخط-کرنیوالے-اراکین-کو-نوٹسز-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org