0
Monday 23 May 2022 18:00

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود میں 1.5ا فیصد اضافہ

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود میں 1.5ا فیصد اضافہ
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، جس میں شرح سود میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد بنیادی شرح سود 13 اعشاریہ 75  فیصد ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمومی مہنگائی غیر متوقع طور پر اپریل میں دو سال کی بلند ترین سطح 13.4 فیصد تک پہنچ گئی، مہنگائی دیہی اور شہری علاقوں میں مزید بڑھ کر بالترتیب 10.9 فیصد اور 9.1 فیصد ہوگئی، جبکہ زری پالیسی کمیٹی مہنگائی، مالی استحکام، اور نمو کے وسط مدتی امکانات پر اثر انداز ہونے والی تبدیلیوں کی محتاط نگرانی برقرار رکھے گی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسی سے طلب کو پائیدار کرنا ہوگا، مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کی صورتحال بیرونی اور اندرونی حالات سے متاثر ہوئی ہے، رواں مالی سال کی اقتصادی پالیسی، انرجی سبسڈی پیکیج سے طلب بڑھی۔
خبر کا کوڈ : 995693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش