QR CodeQR Code

منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ، سندھ میں ہائی الرٹ جاری

23 May 2022 18:10

انگلینڈ اور امریکا میں منکی پاکس بیماری کے 111 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حکام کو بیماری کے پھلاؤ سے بچنے اور روک تھام کیلئے لیبارٹری اور نگرانی کے عمل کو بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے منکی پاکس بیماری سے متعلق ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منکی پاکس بیماری سے متعلق سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا، جس میں پاکستان میں بھی منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق انگلینڈ اور امریکا میں منکی پاکس بیماری کے 111 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حکام کو بیماری کے پھلاؤ سے بچنے اور روک تھام کیلئے لیبارٹری اور نگرانی کے عمل کو بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وبا سے متاثر ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ امریکا، برطانیہ، پرتگال اور اسپین سمیت مختلف ممالک میں منکی پوکس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ منکی پاکس کی علامات میں جلد پر دانے، بخار، سر درد شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 995695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995695/منکی-پاکس-پھیلنے-کا-خدشہ-سندھ-میں-ہائی-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org