QR CodeQR Code

گیان واپی مسجد معاملے میں سپریم کورٹ میں ایک اور عرضی داخل

23 May 2022 22:14

درخواست میں کہا گیا کہ 1991ء کا عبادت گاہوں کا قانون اسے کسی مذہبی مقام کی نوعیت کا تعین کرنے سے نہیں روکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر وارانسی کی گیان واپی مسجد معاملے میں سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔ بی جے پی کے لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے نے یہ درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مسجد کمیٹی کی درخواست کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق مندر توڑ کر بنائی گئی مسجد درست نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 1991ء کا عبادت گاہوں کا قانون اسے کسی مذہبی مقام کی نوعیت کا تعین کرنے سے نہیں روکتا ہے۔

اشونی اپادھیائے نے عرضی میں کہا ہے کہ ان کے فریق کو بھی سنا جائے اور فریق بنایا جائے۔ اس سے قبل 2021ء میں اشونی اپادھیائے نے عبادت گاہوں کے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اشونی اپادھیائے نے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی مداخلت کی درخواست میں کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 13(2) ریاست کو بنیادی حقوق چھیننے کے لئے قانون بنانے سے منع کرتا ہے، تاہم 1991ء کا قانون ہندوؤں، جینوں، بدھ مت کے ماننے والوں کے حقوق چھینتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 995701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995701/گیان-واپی-مسجد-معاملے-میں-سپریم-کورٹ-ایک-اور-عرضی-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org