QR CodeQR Code

ریاست اترا کھنڈ میں بہت جلد یکساں سول کوڈ نافذ ہوگا، پشر سنگھ دھامی

23 May 2022 22:14

ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلٰی نے کہا کہ ہماری پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس بھارت میں یکساں سول کوڈ کے سب سے مضبوط حامیوں میں سے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ان کی حکومت یکساں سول کوڈ کو بہت جلد نافذ کرے گی۔ انہوں نے ملک کی دیگر ریاستوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کی مثال پر عمل کریں۔ پشکر سنگھ دھامی راشٹریہ سوین سیوک سنگھ کے میگزین آرگنائزر اور پنججنیہ کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر اشوک ہوٹل میں منعقدہ ایک میڈیا انکلیو میں بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کی ترجیح رہی ہے، ہم نے اس سمت میں قدم اٹھائے ہیں اور جلد ہی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ یا یو سی سی تمام شہریوں کے لئے شادی، طلاق، گود لینے، وراثت اور جانشینی کے لئے شہری قوانین کے ایک مشترکہ سیٹ کا تصور کرتا ہے، چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال پرسنل لاء ایک ایسا قانون ہے جو لوگوں کے ایک طبقے پر ان کے عقیدے اور مذہب کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس بھارت میں یکساں سول کوڈ کے سب سے مضبوط حامیوں میں سے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 995702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995702/ریاست-اترا-کھنڈ-میں-بہت-جلد-یکساں-سول-کوڈ-نافذ-ہوگا-پشر-سنگھ-دھامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org