QR CodeQR Code

کوئٹہ، آئی جی ایف سی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عدالت عالیہ بلوچستان میں طلب

23 May 2022 20:43

ایک عدالتی کارروائی کے دوران چیف جسٹس بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان نے آئی جی ایف سی (ساوتھ) اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو عدالت عالیہ بلوچستان میں طلب کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کمسن بچے اور 2 خواتین سمیت پانچ افراد کی گمشدگی پر آئی جی ایف سی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو کل عدالت طلب کرلیا ہے۔ آج چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ایک آئینی درخواست کی سماعت کی۔ جس کے دوران عدالت نے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چوھدری اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ آئینی درخواست شاہ بی بی، بی بی شہزادی، سوراب، عبدالرحمن اور دو ماہ کے بچے کی گمشدگی پر جمع کروائی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 995703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995703/کوئٹہ-آئی-جی-ایف-سی-اور-ڈی-ٹی-عدالت-عالیہ-بلوچستان-میں-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org