QR CodeQR Code

عمران نیازی کی خیبرپختونخواہ میں ڈرامہ بازی فلاپ ہوگئی ہے، شہلا رضا

23 May 2022 21:18

اپنے بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی کو آج روڈ پر نکل کر اندازہ ہوگیا کہ عوام کے نزدیک ان کی حیثیت کیا ہے پاکستان کی غریب عوام ان سے کتنا تنگ اور بدعائیں دے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات و صوبائی وزیر شہلا رضانے کہا ہے کہ عمران نیازی کی خیبرپختونخواہ میں ڈرامہ بازی فلاپ ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے پہلے ہی عوام ایسے جھٹکے دے رہی ہے کہ پوری پی ٹی آئی بھوکلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 9 سالوں میں کبھی کے پی کے کی سڑکوں اور بازاروں کا دورہ نہیں کیا اور آج جب خیبرپختونخواہ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا تو وہاں عوام نے دھتکار کر نکال دیا اور سوائے پی ٹی آئی کے کارکنان کے کسی تاجر یا رہائشی نے ان سے ہاتھ ملانا تو دور مکالمہ کرنا بھی پسند نہیں کیا۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کے سلیکٹڈ ادوار میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنا اور آج انہیں کے پی کے کی عوام میں جانا زخموں پر نمک لگانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام جان چکی ہے کہ عمران نیازی کے پاس سوائے باتوں کے پہاڑ بنانے کے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو آج روڈ پر نکل کر اندازہ ہوگیا کہ عوام کے نزدیک ان کی حیثیت کیا ہے پاکستان کی غریب عوام ان سے کتنا تنگ اور بدعائیں دے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 995716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995716/عمران-نیازی-کی-خیبرپختونخواہ-میں-ڈرامہ-بازی-فلاپ-ہوگئی-ہے-شہلا-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org