QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا کے 35 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری

23 May 2022 21:49

پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے 40 ہزار پولیس اہلکاروں تعینات کئے گئے ہیں، کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر عبدالباسط نے والدین سے کہا کہ پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر عبدالباسط کے مطابق 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں 72 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کے لئے 30 ہزار 981 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے مزید بتایا کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں میں 27 ہزار 763 موبائل، 1 ہزار 908 فکسڈ، 1 ہزار 161 ٹرانزٹ اور 149 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے 40 ہزار پولیس اہلکاروں تعینات کئے گئے ہیں، کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر عبدالباسط نے والدین سے کہا کہ پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔


خبر کا کوڈ: 995719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995719/خیبرپختونخوا-کے-35-اضلاع-میں-انسداد-پولیو-مہم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org