QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 جوان شہید

23 May 2022 23:26

آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے میری علی میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا تھا، فائرنگ کے تبادلےمیں 20 سالہ سپاہی ظہورخان اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ملٹری پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے میری علی میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا تھا، فائرنگ کے تبادلےمیں 20 سالہ سپاہی ظہورخان اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 995738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995738/شمالی-وزیرستان-میں-دہشتگردوں-کے-حملے-2-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org