QR CodeQR Code

سندھ پولیس بھی پنجاب پولیس کے نقش قدم پر، کراچی میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف کریک ڈاؤن

24 May 2022 09:15

پولیس لیڈی سرچر کے بغیر دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی اور سیف الرحمان محسود کو گرفتار کر لیا گیا، پی ٹی آئی رہنما عطاللہ ایڈووکیٹ کو بھی گھر کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا۔ بلال غفار، ارسلان تاج، سعید آفریدی، اور شاہنواز جدون کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے، تاہم کراچی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت گزشتہ روز ہی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کراچی میں بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سیف الرحمان محسود کو گھر سےگرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس لیڈی سرچر کے بغیر دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی اور سیف الرحمان محسود کو گرفتار کر لیا گیا، پی ٹی آئی رہنما عطاللہ ایڈووکیٹ کو بھی گھر کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا۔ بلال غفار، ارسلان تاج، سعید آفریدی، اور شاہنواز جدون کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے، تاہم کراچی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت گزشتہ روز ہی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئی تھی۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے شاہنواز جدون کے گھر پولیس دوبارہ پہنچ گئی، اور کیماڑی میں ان کے گھر سے ان کے چھوٹے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پہلے چھاپے کے دوران شاہنواز جدون کے بیمار والد اور ایک بھائی کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس شاہ نواز جدون کے بیمار والد کو جیکسن تھانے لے گئی۔ پی ٹی آئی ایم پی اے شہزاد قریشی کے گھر سادہ لباس اہلکاروں نے چھاپا مارا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان ارسلان تاج بھی چھاپے کے دوران گرفتاری سے محفوظ رہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ کل شام ہی محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔ ارسلان تاج نے کہا کہ سندھ بھر میں کارکنوں اور قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تاہم کراچی میں اعلان کے مطابق دھرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 995771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995771/سندھ-پولیس-بھی-پنجاب-کے-نقش-قدم-پر-کراچی-میں-پی-ٹی-ا-ئی-قیادت-کیخلاف-کریک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org