0
Tuesday 24 May 2022 11:07

طاہر القادری نے عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

طاہر القادری نے عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا، اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا، جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔ طاہر القادری نے اپنے کارکنان کو کسی احتجاج کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل رہنے کا کہنے والے اب نیوٹرل رہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 2014ء میں عمران خان کیساتھ مل کر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا تھا، جسے انقلاب مارچ کا نام دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے دو ماہ تک پاکستان کی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا بھی دیا تھا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو "سیاسی کزن" قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 995792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش