0
Tuesday 24 May 2022 12:10

ہر اقدام عوام کو فسادیوں سے بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے، وزیر اطلاعات

ہر اقدام عوام کو فسادیوں سے بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے، وزیر اطلاعات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ہر اقدام اِن شرپسندوں اور فسادیوں سے عوام کو بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سُرخ لکیر پار کی گئی ہے، میڈیاسیاسی سرگرمیاں دکھائے، شرپسندی، تشدد اوردہشت پھیلانےکی سرگرمیوں کابائیکاٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم معیشت اور عوام کی حفاظت کرنےکے دوٹوک ارادے کا اظہار کرچکے ہیں، پاکستان کی معیشت اور عوام کو بچانے کے لیے ریڈ لائن لگانےکا وقت آ گیا ہے، سرخ لکیر کھینچ دی ہے جسے کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ معاشی خودمختاری بچانےکی جنگ میں کامیابی کے لیے سیاسی استحکام بنیادی ضرورت ہے، پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ انہوں  نے مزید کہا کہ معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے، عمران صاحب کی شرپسندی رکاوٹ بنتی ہے، سی پیک آیا، عظیم دوست صدر شی جن پنگ نےآنےکا اعلان کیا تو دھرنے کا اعلان ہوگیا، معیشت بحالی اورعوام کو ریلیف کا آغاز کیا،اب کوئی مداخلت برداشت نہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو بھی فیصلہ کرنا ہے کہ چوری فساد ٹولے کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا ملک کی تعمیر کے ساتھ، عوام کی ترجیح تعمیرو ترقی اور خوش حالی ہے، ہر اقدام اِن شرپسندوں اور فسادیوں سے عوام کو بچانے کے لیے کیا جارہا ہے
خبر کا کوڈ : 995794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش