0
Tuesday 24 May 2022 13:05

تحریک انصاف کا لانگ مارچ، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

تحریک انصاف کا لانگ مارچ، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جس خونی مارچ کا عندیہ دیا تھا اس کا پہلا شاخسانہ کل لاہور میں دیکھا، ہمیں اطلاعات تھیں یہ اسلحہ لے کر اسلام آباد کا رخ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کیں کہ اسلحے سے لیس ہو کرمارچ میں شامل ہوں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ  کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، لانگ مارچ کس کیخلاف ہے؟ حکومت میں تو آپ تھے، کیا لانگ  مارچ اپنے خلاف کرنے جا رہے ہیں؟
 
عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کو تباہ اور معیشت کا بیڑہ غرق آپ نے کیا، یہ عزت سے اقتدار میں آئے اور نہ ہی گئے، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا ہدف انتشار پھیلانا ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان انا پرست آدمی ہیں، عمران خان چاہتے ہیں اقتدار میں نہیں رہا تو افراتفری پیدا کروں، 25 مئی کا انتخاب ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا، آپ ڈھٹائی کیساتھ انتشار پھیلا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش