1
0
Tuesday 24 May 2022 15:57
پنجاب انتظامیہ کے ایک ایک ذمہ دار کا نام نوٹ کر رہے ہیں

کل تاریخ کا سب سے بڑا قافلہ لیکر نکلوں گا، کوئی روکنا چاہے تو روک لے، عمران خان

امپورٹڈ امریکیوں کو یہ پیغام بھجوا رہے ہیں کہ ہمیں پیسے بھیج دو، ورنہ عمران خان واپس آجائے گا
کل تاریخ کا سب سے بڑا قافلہ لیکر نکلوں گا، کوئی روکنا چاہے تو روک لے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کل خیبر پختونخوا سے تاریخ کا سب سے بڑا قافلہ لیکر نکلوں گا، کوئی روکنا چاہے تو روک کر دکھا دے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چوروں کے خلاف پرامن احتجاج کرنے جا رہے ہیں، یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔ کوئی سمجھتا ہے کہ میں ان مجرموں کو مان لوں گا، اس سے موت بہتر ہے۔ امریکیوں کو یہ پیغام بھجوا رہے ہیں کہ ہمیں پیسے بھیج دو، ورنہ عمران خان واپس آجائے گا۔ عالمی برادری کو کہنا چاہتے ہیں کہ ڈبل سٹینڈرڈ ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی بند کر دیا، اس کے باوجود کل پورا اسلام آباد اور راولپنڈی نکلے گا۔ آئی جی اسلام آباد ایک مجرم شخص ہے، سیف سٹی کرپشن کیس میں اس آئی جی اسلام آباد کو ہم نکالنے والے تھے۔

پنجاب کی انتظامیہ سے پوچھتا ہوں کہ آپ حمزہ کا حکم کیسے مان رہے ہیں، یہ تو وزیراعلیٰ ہے ہی نہیں۔ پنجاب انتظامیہ کے ایک ایک ذمہ دار کا نام نوٹ کر رہے ہیں، پنجاب بیوروکریسی غیر قانونی احکامات مانے گی تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے 75 سالہ ایم پی اے کو حراست میں لیا گیا، ایک ریٹائرڈ آرمی آفیسر کے گھر دیوار پھلانگ کر ریڈ کیا گیا، کون سا ایسا بحران ہے کہ رات کے 3، 3 بجے دیواریں پھلانگی جا رہی ہیں۔ شکر کریں جو مزاحمت ریٹائرڈ آرمی آفیسر کے گھر سے ہوئی، کہیں اور سے نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو کسی صورت دہشتگرد نہیں کہا جا سکتا، کل ان کو بھارت میں سزا سنائی جا رہی ہے، بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔
خبر کا کوڈ : 995851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Shaukat Ali
United Arab Emirates
عمران خان زندہ باد
ہماری پیشکش