1
0
Tuesday 24 May 2022 20:42

پاک ایران مشترکہ تجارت میں اہم پیشرفت، لاہور میں پاک ایران بزنس ایکسپو کا افتتاح

پاک ایران مشترکہ تجارت میں اہم پیشرفت، لاہور میں پاک ایران بزنس ایکسپو کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔  لاہور کے پی سی ہوٹل میں پاک ایران بزنس ایکسپو کا افتتاح کر دیا گیا۔اس سلسلے میں پی سی ہوٹل لاہور میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا، اس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر رحمان عزیز چن تھے۔ معزز مہمانوں میں قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری، سابق وزیر تعلیم اور ساؤتھ ایشیاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر میاں عمران مسعود نے خصوصی شرکت کی۔

وزارت صنعت و تجارت ایران اور بزنس اتاشی قونصلیٹ ایران کراچی آغا امینی، قونصل جنرل ترکی لاہور امیر ازبک، چیمبر آف کامرس لاہور کے نائب صدر حارث عتیق، سابق ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس اور نمائش کے منتظم عاقب ثاقب کے علاوہ ایران اور پاکستان کے تجارتی حلقوں سےتعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بارٹر ٹریڈ سے متعلق اس نمائش میں 16 ایرانی کمپنیاں  شرکت کر رہی ہیں۔ جن میں کیمیکل، فوڈز آئٹم، کاسمیٹکس، کیبلز، بچوں سے متعلق اشیا اور اسی طرح دیگر اشیا کے سٹالز لگے ہوئے تھے۔ پاکستانی تاجروں نے اس نمائش کا دورہ کیا اور ایرانی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔ یہ نماش تین روز تک جاری رہے گی۔ امید ہے کہ اس نمائش کے دوررس نتائج برآمد ہونگے اور اس بارٹر ٹریڈ نمائش کے ذریعے پاک ایران تجارت کو فروغ ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 995867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

اسد حسین
Pakistan
یہ ایک اچھا اقدام ہے، باید ایرانی مصنوعات ہم کو چاہیئں۔
ہماری پیشکش