0
Tuesday 24 May 2022 22:13

یمنی فورسز نے جارح سعودی عرب کا جاسوس ڈرون مار گرایا

یمنی فورسز نے جارح سعودی عرب کا جاسوس ڈرون مار گرایا
اسلام ٹائمز۔ یمن کی فوج کی جانب سے صنعاء میں سعودی عرب کے دشمن ڈرون کو مار گرائے جانے کے بیان کے بعد مقامی ذرائع نے ڈرون کے لوگوں پر گرنے کی تصاویر جاری کی ہیں۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، یمنی میڈیا نے آج (منگل) صنعاء کے مرکز میں سعودی ڈرون کے گرنے کی ویڈیو شائع کی ہے۔ یمنی مسلح افواج نے پیر کی شام اعلان کیا تھا کہ یمن کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے صنعاء کی فضائی حدود میں جارح سعودی اتحاد کے ایک جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ یہ جاسوس ڈرون CH4 سعودی فضائیہ کا تھا، جسے یمنی دارالحکومت کی فضائی حدود میں مار گرایا ہے۔ یمنی قومی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ''محمد عبدالسلام'' نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کیا کہ یمنی دارالحکومت صنعاء کی فضائی حدود میں جاسوس طیاروں کو بھیجنا، ایک جارحانہ اقدام اور جارحین کی جانب سے دوسرے ممالک کی بے احترامی ہے، حالانکہ جنگ بندی کا معاہدہ اب بھی باقی ہے۔ عبدالسلام نے مزید کہا کہ اگر یمنی ڈرون جارح ممالک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے تو اقوام متحدہ اور دیگر فریقین کا موقف مختلف ہوتا۔

یمن کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے کے حادثے میں متعدد یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ڈرون ایسے وقت میں صنعاء میں داخل ہوا ہے، جب اقوام متحدہ نے جارح سعودی اتحاد اور یمنی افواج کے درمیان دو ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہوا ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ''ہانس گرینڈبرگ'' نے 2 اپریل کو یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کیا، جس میں زمینی، بحری اور فضائی حملوں کو روک دینا، الحدیدہ کی بندرگاہوں میں ایندھن لے جانے والے 18 جہازوں کو داخلے کی سہولت فراہم کرنا اور صںعاء انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ہفتہ وار پروازوں کو آنے اور جانے کی اجازت دینا شامل تھا۔
خبر کا کوڈ : 995880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش