0
Tuesday 24 May 2022 22:29

کوئٹہ، سول ہسپتال میں میڈیا والوں کی ویڈیوز بنانے پر پابندی

کوئٹہ، سول ہسپتال میں میڈیا والوں کی ویڈیوز بنانے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ سول ہسپتال کوئٹہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پرنٹ، الیکٹرانک، شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والوں، یوٹیوبرز اور دیگر افراد کو ہسپتال کی ویڈیوز بنانے اور کسی قسم کی تصویر کشی کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ہسپتال انتظامیہ نے متعفقہ طور پر کیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ میڈیا کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو روکھے اور سکیورٹی والوں کے حوالے کرے۔ سکیورٹی اہلکاروں کو بھی لوگوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری جانب بعض افراد ہسپتال انتظامیہ کے فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انتظامیہ ہسپتال میں ہونے والی بدنظمی کو میڈیا سے پوشیدہ رکھنے اور نااہلی کو چھپانے کیلئے ایسا کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش