QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

24 May 2022 22:33

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش خطہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات اور دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش خطہ تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ گھروں سے نکل آئے، زلزلے کے باعث کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 995884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995884/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-علاقوں-میں-زلزلے-شدید-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org