QR CodeQR Code

میڈل ہٹانے سے شیخ عبداللہ کی شخصیت متاثر نہیں ہوگی، محبوبہ مفتی

24 May 2022 23:11

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ جموں و کشمیر کی ایک قد آور شخصیت ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کو ملک کیساتھ جوڑنے میں بہت بڑا رول ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس میڈل سے نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی تصذویر ہٹانے سے ان کی شخصیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ جموں و کشمیر کی ایک قد آور شخصیت ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑنے میں بہت بڑا رول ادا کیا۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر حکومت نے پیر کے روز ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بہادری اور شاندار خدمات انجام دینے کے لئے دئے جانے والے جموں و کشمیر پولیس میڈلز کے ایک طرف اب شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی تصویر کو قومی نشان سے بدل دیا جائے گا۔ اس حکمنامے کے حوالے سے محبوبہ مفتی نے منگل کے روز یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے شیخ محمد عبداللہ کی شخصیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب ایک قد آور شخصیت ہیں ان کا میڈل ہٹانے سے ان کی شخصیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 995886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995886/میڈل-ہٹانے-سے-شیخ-عبداللہ-کی-شخصیت-متاثر-نہیں-ہوگی-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org