QR CodeQR Code

یاسین ملک کو بھارت کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

24 May 2022 22:59

ایم ڈبلیو ایم کے چئیرمین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہندوستان کے ریاستی ادارے کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی روح فرسا داستانیں رقم کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ و ممتاز حریت رہنماء یاسین ملک پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور معاونت کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے حریت پسندوں کے خلاف خودساختہ پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے، ہندوستان کے ریاستی ادارے کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی روح فرسا داستانیں رقم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا یاسین ملک ایک حریت رہنما ہیں ان کی رہائی کے لیے مسلم حکمرانوں کو بھارت پر زور دینا ہو گا۔ کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے۔ اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نظریہ پاکستان سے غداری تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مسلم ممالک سے یاسین ملک کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 995890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995890/یاسین-ملک-کو-بھارت-کے-خلاف-ا-واز-اٹھانے-کی-سزا-دی-جا-رہی-ہے-علامہ-راجہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org