0
Tuesday 24 May 2022 23:11

دہلی میں اب ساری بسیں الیکٹرک کی جائیں گی، اروند کیجریوال

دہلی میں اب ساری بسیں الیکٹرک کی جائیں گی، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کجریوال نے منگل کو 150 الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر کہا کہ دہلی میں اب ساری بسیں الیکٹرک کی جائیں گی، جس میں مسافر تین دن تک مفت سفر کریں گے۔ اروند کیجریوال نے آئی پی ڈپو سے ان بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 26 مئی تک الیکٹرک بسوں میں سب کے لئے سفر مفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ بعد مزید 150 الیکٹرک بسیں آ رہی ہیں اور ایک سال میں دو ہزار الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آ جائیں گی۔ اس کے علاوہ 600 سے 700 سی این جی بسیں بھی آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کے خلاف جنگ میں یہ ایک بڑی شروعات ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسیں آنے سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی، ان بسوں کے لئے تین الیکٹرک چارجنگ ڈپو کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اب دہلی کے پاس 7200 بسوں کا بیڑا ہے، جو دہلی کی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ ہمارا مقصد آنے والے دنوں میں دہلی کے پورے بس بیڑے کو الیکٹرک میں تبدیل کرنا ہے۔ اس دوران وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے الیکٹرک بس کے ساتھ سیلفی لے کر سیلفی مقابلہ شروع کیا اور دہلی کے لوگوں سے اپیل کی کہ جب بھی آپ ان بسوں میں سفر کریں تو سیلفی ضرور لیں اور اسے پوسٹ کریں۔
خبر کا کوڈ : 995891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش