QR CodeQR Code

شہید صیاد خدائی کی ٹارگٹ کلنگ کی کیوبا کیجانب سے شدید مذمت

24 May 2022 23:26

کیوبا کی وزارت خارجہ کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں تہران میں ایرانی مدافع حرم کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ ایسے اقدامات پورے مشرق وسطی کے امن و سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہیں


اسلام ٹائمز۔ کیوبا نے تہران میں ایرانی سپاہ پاسداران کے اعلی افسر سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل حسن صیاد خدائی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ کیوبا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ہم ایران میں حسن صیاد خدائی کے خلاف انجام پانے والی ٹارگٹ کلنگ کے جیسی تمام کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کیوبا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں لکھا کہ ایسے اقدامات مشرق وسطی کے پورے خطے کے امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں 2 روز قبل ہی سپاہ پاسداران کے ایک اعلی سطحی افسر سیکنڈ بریگیئر جنرل حسن صیاد خدائی کو ان کے گھر کے قریب اپنی گاڑی کے اندر گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایرانی ماہرین کا کہنا ہے کہ مدافع حرم شہید صیاد خدائی کی ٹارگٹ کلنگ کی یہ کارروائی، تل ابیب کی جانب سے ایران کے اندر قبل ازیں انجام پانے والی ٹارگٹ کلنگ کی دوسری کارروائیوں کے ساتھ ملتی جلتی ہے۔ یاد رہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے ایسی ہی ایک دہشتگردانہ کارروائی کرتے ہوئے تہران کے قریب موجود ایران کے اعلی سطحی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو بھی نومبر 2020ء میں شہید کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 995903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995903/شہید-صیاد-خدائی-کی-ٹارگٹ-کلنگ-کیوبا-کیجانب-سے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org